LIVE

گزشتہ ماہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کتنا رہا؟ رپورٹ جاری

ویب ڈیسک
May 20, 2022
 

خدمات کا خسارہ 38 کروڑ، آمدن کھاتے کا خسارہ 61 کروڑ ڈالر، اپریل کی ترسیلات 3 ارب 12 کروڑ ڈالر رہیں: رپورٹ/ فائل فوٹو

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان   نے اپریل کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی رپورٹ جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری  رپورٹ کے مطابق اپریل کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ  62 کروڑ  ڈالر رہا جب کہ  درآمدات 6 ارب ڈالر   اور برآمدات 3 ارب 15 کروڑ  ڈالر  رہیں۔

رپورٹ کے مطابق خدمات کا خسارہ 38 کروڑ،  آمدن کھاتے کا خسارہ 61 کروڑ ڈالر، اپریل کی ترسیلات 3 ارب 12 کروڑ  ڈالر  رہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ 10 ماہ کی برآمدات 26  ارب  85  کروڑ  ڈالر رہیں، 10ماہ  میں ملکی  درآمدات 59  ارب ڈالر سےزائد رہیں اور  10 ماہ کا تجارتی خسارہ 32 ارب  94   کروڑ  ڈالر  ہے۔