LIVE

ویڈیو:ہانیہ نے اقرا کو نظر انداز کردیا

ویب ڈیسک
May 20, 2022
 

سوشل میڈیا پر ان دنوں اداکارہ ہانیہ عامر اور اقرا  عزیز کی ایک ویڈیو وائرل ہے جسے لے کر صارفین دونوں اداکاراؤں کے درمیان تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں کررہے ہیں۔

ہانیہ عامر اور اقرا عزیز کی ایک تقریب میں موجودگی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز  پر وائرل ہے جس میں ہانیہ کو اقرا کو نظر انداز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو  میں دیکھا گیا ہےکہ تقریب میں شریک اداکارہ اقرا عزیز قریب کھڑی ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر سے گلے ملنے کے لیے ان کی طرف  آتی ہے تو ہانیہ اقرا کو دیکھے بغیر زور د ار  قہقہہ لگاتی ہیں جس پر اقرا عزیز حیرانی کا اظہار کرتی  ہیں اور پھر کچھ  دیر رک کر ہانیہ سے دور چلی جاتی ہیں۔

وائرل ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی رائے منقسم ہے جس میں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہانیہ نے ایسا غیر ارادی طور پر کیا کیوں کہ ان کا سارا دھیان سامنے سے آتے شخص پر تھا جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہانیہ نے ایسا جان بوجھ کر کیا ، اکثر کی رائے ہے کہ ہانیہ کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔