LIVE

سجل علی کی احد کی خالہ کے لیے کی گئی پوسٹ وائرل

ویب ڈیسک
May 23, 2022
 

صبا علی کینسر کی مریضہ ہیں جن کی جانب سے آج کل کیمو تھراپی سے قبل لیے جانے والے ہیئر کٹ کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں/ فوٹو سوشل میڈیا

اداکارہ سجل علی کی احد رضا میر کی خالہ صباعلی کے لیے کی گئی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

صبا علی کینسر کی مریضہ ہیں جن کی جانب سے آج کل کیمو تھراپی سے قبل لیے جانے والے ہیئر کٹ کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔

حال ہی میں صبا علی نے اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک تصویر ان کے ہیئر کٹ کی بھی تھی۔

صبا علی کے نئے ہیئرکٹ کی تصاویر دیکھ کر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ان کی صحت کے لیے دعا کی وہیں سجل علی نے احد کی خالہ کی صحت کے لیے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا۔

سجل نے لکھا کہ آپ کی صحت و طاقت کے لیے بہت ساری دعائیں، اللہ ہمیشہ آپ کی حفاظت کرے آمین۔

بعد ازاں سجل کی دعا پر صبا نے بھی کمنٹ میں رد عمل دیتےہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’ خوبصورت دعا کے لیے شکریہ ، میں واقعی اس کو سراہتی ہوں اللہ آپ کو اس رحم دلی کا صلہ عطا فرمائے‘ْ۔ آمین