LIVE

عمران خان کی ڈیڈ لائن کی کوئی حیثیت نہیں: اسحاق ڈار

ویب ڈیسک
May 28, 2022
 

اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق برقرار ہے، ان کے لیے مخصوص نشستوں کا بل لا رہے ہیں: سابق وزیر خزانہ/ فائل فوٹو

لندن: مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور  سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کے لانگ مارچ کو ناکام قرار دےد یا۔

ایک بیان  میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق برقرار ہے، ان کے لیے مخصوص نشستوں کا بل لا رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے گی۔

اسحاق ڈار کاکہنا تھاکہ عمران خان کا لانگ مارچ بری طرح ناکام ہوگیا، ان کی ڈیڈ لائن کی کوئی حیثیت نہیں۔