LIVE

رضوان کی سالگرہ پر بھارتی کرکٹر کا بیٹر کیلئے پیغام

ارفع فیروز
June 01, 2022
 

چتیشورپجارا نے ٹوئٹر پر محمد رضوان کو سالگرہ مبارک کا پیغام دیا ہے/فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی بیٹر محمد رضوان  آج اپنی تیسویں سالگرہ منارہے ہیں اور اس خوشی کے موقع پر   بھارتی ٹیسٹ کرکٹر چتیشورپجارا  نے  رضوان کو سالگرہ کا پیغام  بھیجا۔

چتیشورپجارا نے ٹوئٹر پر  محمد رضوان کو سالگرہ مبارک کا پیغام دیا  جس میں انہوں نے رضوان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور دعا دی کہ ان کے لیے یہ سال خوشیوں سے بھرا ہو۔

خیال رہے کہ چتیشورپجارا اور محمد رضوان نے حال ہی میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سسیکس کلب کی نمائندگی کی۔