LIVE

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راہداری ضمانت منظور

شیبا حیدر
June 02, 2022
 

پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی راہداری ضمانت تین ہفتوں کے لیے منظور کی ہے فائل فوٹو

پشاور ہائیکورٹ نے  تحریک  انصاف کے چیئرمین  عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

جیونیوز کے مطابق عمران خان نے راہداری ضمانت کے لیے درخواست پشاور  ہائیکورٹ میں دائر کی جس کے لیے وہ خود عدالت گئے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی راہداری  ضمانت  کی درخواست  فوری طور پر سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔

چیف جسٹس پشاور  ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید نے عمران  خان کی درخواست پر سماعت  کی جس سلسلے میں سابق وزیراعظم عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کی آمد پر عدالت کا دروازہ بند  کردیا گیا اور میڈیا نمائندوں کو عدالت میں جانے سے بھی روک دیا گیا۔

بعد ازاں پشاور  ہائیکورٹ نے عمران  خان کی راہداری ضمانت تین ہفتوں کے لیے منظور  کرلی اور انہیں 50 ہزار روپے کے ضمانتی  مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔