LIVE

جناح ویمن یونیورسٹی کی طالبہ کی خودکشی کی کوشش

طلحہ ہاشمی
June 03, 2022
 

پولیس کے مطابق لڑکی نے یونیورسٹی کی چھت پر مبینہ طور پر زہر پیا اور کودنے کی کوشش کی— فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع جناح ویمن یونیورسٹی میں طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے یونیورسٹی کی چھت پر مبینہ طور پر زہر  پیا اور کودنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق یونیورسٹی عملے نے لڑکی کو بروقت دیکھ لیا اور چھت پر پہنچ کر اُسے خودکشی کرنے سے روک لیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، طبیعت ٹھیک نہ ہونے کے باعث لڑکی سے بیان نہیں لیا جاسکا۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکی نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خودکشی کی کوشش کی۔