LIVE

شہروز کاشف کا نام سول ایوارڈ کیلئے تجویز کرنے کےبعد کوہ پیما ایوان صدر مدعو

ویب ڈیسک
June 08, 2022
 

شہروز کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے13 جون کو ملاقات کادعوت نامہ ملا ہے: والد کاشف شہروز/ فائل فوٹو

لاہور : کوہ پیما شہروز کاشف کوایوان صدر مدعو کرلیاگیا۔

شہروز کاشف کے والد نے بتایا کہ شہروز کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے13 جون کو ملاقات کادعوت نامہ ملاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کے لیے اسپانسرشپ نہ ہونے کے برابر ہے۔

خیال رہے کہ 20 سالہ شہروزکاشف تین ہفتوں میں تین چوٹیاں سرکرکےنیپال سےلاہور لوٹے ہیں، وہ اب تک 8 ہزار میٹر سےبلند 7 چوٹیاں سرکرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ اورکے ٹو بھی سرکرنےکا اعزاز رکھتے ہیں جب کہ شہروز کاشف کا نام سول ایوارڈ کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔