LIVE

دعا زہرہ کیس میں نور بخاری کی عدالت سے درخواست

ویب ڈیسک
June 09, 2022
 

برائے مہربانی دعا کو والدین سے ملاقات کی اجازت دی جائے،حکومت کو اس حوالے سے ایکشن لینے کی ضرورت ہے: نور بخاری/ فائل فوٹو

کراچی سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ کو تقریباً دو ماہ بعد گزشتہ روز والدین سے عدالت میں مختصراً ملاقات کی اجازت دی گئی۔

والدین سے پہلی ملاقات کے بعد دعا کی والدہ اور والد کے کچھ جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جب کہ والدہ نے دعویٰ  کیا کہ دعا نے ان سے ملاقات میں گھر جانے کا کہا ہے مگر پولیس کچھ سنے بغیر اسے ساتھ  لے گئی۔

اسکرین گریب

ان مناظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غم وغصے کی کیفیات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اب دعا کی والدہ کی روتی بلکتی تصویر سابقہ اداکارہ نور بخاری کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس پر انہوں نے عدالت سے درخواست بھی کی ہے۔

نوربخاری نے انسٹا اسٹوری پر دعا کی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا کہ برائے مہربانی دعا کو والدین سے ملاقات کی اجازت دی جائے،حکومت کو اس حوالے سے ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔