LIVE

عامر لیاقت کے انتقال پر دانیہ کا رد عمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک
June 09, 2022
 

انسٹاگرام اسٹوری میں دانیہ نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا/ فائل فوٹو

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں دانیہ نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

دانیہ نے لکھا کہ 'اللہ پاک عامر کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے'۔

اسکری شاٹ

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین جمعرات 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے، ملازمین کے مطابق انہیں سینے میں تکلیف تھی لیکن انہوں نے اسپتال جانے سے انکار کردیا تھا۔