LIVE

ویڈیو: والد کے سوئم پر احمد عامر نے لوگوں سے کیا کہا؟

ویب ڈیسک
June 13, 2022
 

سابق رکن قومی اسمبلی اور  ٹی وی میزبان عامر  لیاقت حسین کے بیٹے احمد عامر نے والد کی مغفرت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

12 جون بروز اتوار کو عامر لیاقت حسین کا سوئم ہوا جس میں ان کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال، ان کے بچوں دعا عامر اور احمد عامر سمیت قریبی دوستوں اور  اہل علاقہ نے شرکت کی۔

احمد عامر کی سوئم سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے والد کے لیے دعا کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

احمد عامر نے کہا کہ 'آپ سب کا یہاں آنےکا بہت بہت شکریہ، آپ سب ان کے لیے دعا کیجیے، اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے'۔

واضح رہے کہ عامر  لیاقت حسین کا انتقال 9 جون کو ہوا جس کے بعد لندن میں مقیم ان کے بیٹے احمد عامر فوری طور پر پاکستان پہنچے تھے اور 10 جون کو عامر لیاقت کی نماز جنازہ بھی بیٹے احمد نے ہی پڑھائی تھی۔