LIVE

سعودی عرب سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اےکی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

طارق ابوالحسن
June 18, 2022
 

فوٹو: فائل

سعودی عرب کے شہر دمام سے اسلام آباد آنے والی قومی ائیرلائنز  (پی آئی اے) کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران بوئنگ 777 طیارے کا اگلا وہیل متاثر ہوا تاہم کپتان نے طیارہ کنٹرول کرلیا،طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار  تھے۔

 ترجمان  پی آئی اے کے مطابق ہائی اسپیڈ ٹمپریچر کی وجہ سے نوز وہیل کی لیئر اتری تھی، طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد مکمل جانچ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق  پی آئی اے کےطیارےکا ٹائر پھٹنےکا ایک اور واقعہ 2 روز قبل بھی پیش آیا تھا۔