LIVE

جرمنی میں کورونا سے یومیہ اموات 130 تک جا پہنچیں

ویب ڈیسک
June 19, 2022
 

ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر جرمنی کے وزیر صحت نے شہریوں کو ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

یورپ میں ایک مرتبہ پھر عالمی وبا کورونا وائرس نے اپنے پنجےگاڑ لیے ہیں۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  آبادی کے لحاظ سے یورپ کے دوسرے بڑے ملک جرمنی میں حالیہ چند روزکے دوران کورونا سے روزانہ اموات 50 سے130 تک جاپہنچی ہیں۔

ملک میں بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر جرمنی کے وزیر صحت نے شہریوں کو ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

اس کے علاوہ جرمن حکومت کی جانب سے اکتوبرسےمارچ تک دکانوں اور ریسٹورینٹس میں ماسک لازم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔