LIVE

وزیراعظم اورسابق چیئرمین پی سی بی کی ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

سہیل عمران
June 19, 2022
 

چیئرمین پی سی بی کیلئے نجم سیٹھی، خالد محمود اور ذکا اشرف کے ناموں پر بات ہوئی، ذرائع— فوٹو: جیو نیوز 

وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین خالد محمود نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بیوروکریسی، کرکٹ کے معاملات، چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی اور دیگر معاملات پر بات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کرکٹ بورڈ میں فوری تبدیلی کا کوئی عندیہ نہیں دیا اور کہاکہ ابھی اور کئی مسائل ہیں، اس کا وقت نہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مختلف ناموں پربات ضرور ہوئی لیکن چیئرمین کی تبدیلی فی الفور نہیں ہو رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی کیلئے نجم سیٹھی، خالد محمود اور ذکا اشرف کے ناموں پر بات ہوئی۔