LIVE

درآمد کنندگان کو اب ایک لاکھ ڈالر خریدنے کیلئے بھی ایک دن پہلے اطلاع دینی ہوگی

ویب ڈیسک
June 20, 2022
 

اس سے پہلے درآمد کنندگان کو پانچ لاکھ ڈالرز خریدنے کیلئے ایک دن پہلے اطلاع دینا ہوتی تھی— فوٹو: فائل

ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہونے لگے، درآمد کنندگان کو اب ایک لاکھ ڈالر خریدنے کیلئے بھی ایک دن پہلے اطلاع دینی ہوگی۔

اس سے پہلے درآمد کنندگان کو  پانچ لاکھ ڈالرز خریدنے کیلئے ایک دن پہلے اطلاع دینی ہوتی تھی۔

اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ امپورٹس کیلئے ڈالر کی ادائیگیوں سے بینکوں کو نہیں روکا، آج بھی تقریباً 20 کروڑ ڈالر کی امپورٹ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ  لیٹر آف کریڈٹ کھولنے کیلئے پیشگی اجازت لازمی قرار دی ہے۔