Time 20 جون ، 2022
کاروبار

آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہوجائے گا، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا دعویٰ

مجھے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی پوری امید ہے، آئی ایم ایف پروگرام کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے، مفتاح اسماعیل— فوٹو: فائل
مجھے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی پوری امید ہے، آئی ایم ایف پروگرام کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے، مفتاح اسماعیل— فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہوجائے گا۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ مجھے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی پوری امید ہے، اگر صاحب ثروت لوگ ہیں تو ان پر ٹیکس لگے گا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ غریب طبقے کو ریلیف دیا جائے گا، آئی ایم ایف پروگرام کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے، سالانہ 12 لاکھ روپے تک آمدن پر ٹیکس استثنیٰ برقرار رہے گا۔