LIVE

سعد رفیق نےسیاسی بنیادوں پر تقرروتبادلوں کی مخالفت کردی

ایاز اکبر یوسف زئی
June 21, 2022
 

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی سعد رفیق نے سیاسی بنیادوں پر تقرر و تبادلوں کی مخالفت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر سعد رفیق نے سیاسی بنیادوں پر تقرر وتبادلوں کی مخالفت کرتے ہوئےکہا کہ ہم کچھ عرصےکے لیے آئے ہیں ہمیں کام کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو خوش کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔