LIVE

جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع کیلئے یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا

ویب ڈیسک
June 21, 2022
 

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق مانیٹرنگ مشن 10 روزہ دورے میں انسانی حقوق، چائلڈ لیبر کا خاتمہ، لیبر رائٹس سمیت دیگر امور کا جائزہ لےگا— فوٹو: فائل

جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع کیلئے یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا۔

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق مانیٹرنگ مشن 10 روزہ دورے میں انسانی حقوق، چائلڈ لیبر کا خاتمہ، لیبر رائٹس سمیت دیگر امور کا جائزہ لےگا۔

وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جی ایس پی پلس کے کنونشنز پر بھرپور عمل درآمد کیا ہے، جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع کے بعد مزید 5 کنونشنز پر عمل درآمد  کرنا ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جی ایس پلس اسکیم کا درجہ ملنے سے یورپی یونین کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔