LIVE

کراچی میں کورونا کی شرح میں تیزی سے اضافہ

ویب ڈیسک
June 23, 2022
 

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں کورونا کیسز کی شرح 21 فیصد سےبھی تجاوز کرگئی/ فائل فوٹو

کراچی میں کورونا وائرس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے 650 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 138 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شہر میں کورونا کی شرح 21.23 فیصد رہی۔

دوسری جانب کراچی کے بعد ملک بھر کے شہروں میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح ایبٹ آباد میں 8 فیصد رہی۔

علاوہ ازیں حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔