LIVE

پی ٹی آئی دور کے فلاحی منصوبے بند نہیں کرینگے: احسن اقبال

ویب ڈیسک
June 23, 2022
 

احسن اقبال اور مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل آغا جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں شریک ہوئے/ فائل فوٹو

اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  احسن اقبال نے پی ٹی آئی دور کے فلاحی منصوبوں کو بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

احسن اقبال اور مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل آغا جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں شریک ہوئے ۔

 دوران پروگرام  سینیٹر کامل علی آغا نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت تحریک انصاف حکومت کے فلاحی پروگراموں کو بند نہیں کرے گی ۔

کامل آغا کے بیان  کے جواب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ تحریک انصاف حکومت کے عوامی فلاح کے پروگرام بند نہیں کیے جائیں گے  وہ اسی طرح جاری رہیں گے۔