LIVE

اسٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ’یادگاری نوٹ‘ سے متعلق وضاحت جاری کردی

ویب ڈیسک
June 24, 2022
 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر زیر گردش 75 روپے مالیت کے ’یادگاری نوٹ‘ سے متعلق وضاحت جاری کردی— فوٹو: اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر زیر گردش 75 روپے مالیت کے ’یادگاری نوٹ‘ سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

اپنے بیان میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ’یاد گاری کرنسی نوٹ‘  گردش کر رہا ہے جس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ کرنسی نوٹ جعلی ہے اور اسٹیٹ بینک ایسا کوئی نوٹ جاری نہیں کر رہا۔