LIVE

اندرون ملک پروازوں میں ماسک کا استعمال لازمی قرار

ویب ڈیسک
June 27, 2022
 

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کیسز میں اضافے پر نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی/ فائل فوٹو

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کیسز میں اضافے پر نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوائزری میں اندرون ملک پروازوں میں ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 382 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح مجموعی شرح 2.85 فیصد  رہی۔