LIVE

ملک کے حساس اضلاع میں بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے: عبدالقادر پٹیل

ویب ڈیسک
June 27, 2022
 

پولیو کاخاتمہ قومی فریضہ ہے، سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے: عبدالقادر پٹیل۔ فائل فوٹو

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے مؤثر اور مربوط حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے ایک کروڑ 26 لاکھ بچوں کو  پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کےمکمل خاتمے کیلئے آگاہی بہت اہمیت رکھتی ہے۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقوں میں پولیو  وائرس موجودگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ملک کے حساس اضلاع میں بھی تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ پولیو کاخاتمہ قومی فریضہ ہے اور اس کے خاتمے کیلئے  سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے سے اپیل ہے کہ وہ پولیو کےخاتمے کیلئے حکومت کا بھر پور ساتھ دیں۔