Time 15 مئی ، 2022
پاکستان

پاکستان میں رواں برس پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ، وزارت صحت کا اظہار تشویش

بحیثیت قوم پولیو کا خاتمہ نہ ہونا ایک بہت بڑا المیہ ہے، پولیو کا ایک بھی کیس ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے: وفاقی وزیر صحت۔ فوٹو: فائل
 بحیثیت قوم پولیو کا خاتمہ نہ ہونا ایک بہت بڑا المیہ ہے، پولیو کا ایک بھی کیس ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے: وفاقی وزیر صحت۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان میں رواں برس پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہو گیا۔

ترجمان وزارت صحت نے پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں ایک سال کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رواں برس پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بحیثیت قوم پولیو کا خاتمہ نہ ہونا ایک بہت بڑا المیہ ہے، پولیو کا ایک بھی کیس ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے ہر مہم میں حفاظتی قطرے ضرور پلوائے جائیں، پولیو وائرس کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کاسلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :