LIVE

بھارت میں مسلمان صحافی 2018 میں کی گئی ٹوئٹ پرگرفتار

ویب ڈیسک
June 28, 2022
 

 بھارتی صحافی پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام ہے/فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا  

نئی دہلی  پولیس نے بھارتی صحافی محمد زبیرکو  2018  میں کی گئی ٹوئٹ کے جرم میں گرفتار کرلیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد زبیر کو 2018 میں ایک تصویرٹوئٹ کرنے کے الزام میں گرفتارکیاگیا ہے،  بھارتی صحافی پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام ہے ۔

دوسری جانب اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بھی محمد زبیر کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور کہا  ہےکہ سچ کی ایک آواز دبانے سے ہزاروں ایسی آوازیں جنم لیں گی، آخری فتح سچ ہی کی ہوگی۔

یاد رہے کہ  محمد زبیر گزشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے اسلام کے بارے میں نازیبا بیانات کو منظر عام پر لائے تھے۔