LIVE

نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

سہیل عمران
June 28, 2022
 

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان وائٹ بال سیریز 30 نومبر کو ختم ہو گی—فوٹو:/فائل

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، نیوزی لینڈ کا برصغیرکا دورہ فروری کے اوائل میں ختم ہوگا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان میں رواں سال دسمبر اور جنوری 2023 میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے لیکن تاحال سیریز کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ سال اپریل میں وائٹ بال سیریز کے لیے دوبارہ پاکستان آئے گی۔

خیال رہےکہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان وائٹ بال سیریز 30 نومبر کو ختم ہوگی، کیوی ٹیم نے بھارت میں بھی مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنا ہے۔