پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

مہمان پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی/فوٹو:فائل
مہمان پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی/فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان اور بنگلا دیش کے ساتھ سہ فریقی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق کرائسٹ چرچ میں3  ملکی ٹورنامنٹ 7 سے 14 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق  ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوگا، 8  اکتوبر کو پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرےگی۔

اس کے بعد بابر اعظم الیون  کا 11 اکتوبر کو پھر نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا، 13  اکتوبر کو پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دوسرا لیگ میچ کھیلیں گی جب کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔

مزید خبریں :