LIVE

کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پرتشدد احتجاج کے بعد سندھ حکومت جاگ گئی

ویب ڈیسک
June 29, 2022
 

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبائی وزیرتوانائی امتیازشیخ نے آج کےالیکٹرک حکام کا اجلاس بلالیا/ فائل فوٹو

کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر سندھ حکومت نے آج کے الیکٹرک کے حکام کا اجلاس بلا لیا۔

کراچی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور پرتشدد احتجاج کے بعد سندھ حکومت کو شہریوں کا خیال آگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبائی وزیرتوانائی امتیازشیخ نے آج کےالیکٹرک حکام کا اجلاس بلالیا جس میں لوڈشیڈنگ اور  اس کے دورانیے سمیت دیگر تفصیلات پوچھی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، شہر میں بڑھتے بجلی بحران پرقابو پانے کے لیے کےالیکٹرک سے بات کی جائے، عوام کتنی تکلیف برداشت کریں؟ کے الیکٹرک اپنا سسٹم درست کرے، شہر میں بجلی بحران پر فوری قابو پایا جائے۔