LIVE

چوری کے بجائے اپنا انڈا پراٹھا ہی اسٹیٹس لگادو: متھیرا کا منال پر طنز

ویب ڈیسک
June 29, 2022
 

منال اگلی بار جب بھی کسی کا اسٹیٹس چوری کرنا ہو تو اس کا کرنا جس کے فالوورز کی تعداد کم ہو: متھیرا—فوٹو: فائل

معروف میزبان متھیرا نے منال خان کے اسٹیٹس چوری کے معاملے پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

کچھ روز قبل اداکارہ منال خان کی جانب سے امریکی سوشل میڈیا اسٹاراور ماڈل کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویر کا اسکرین شاٹ لے کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگایا گیا جس کے بعد منال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں اور صارفین نے ان پر خوب میمز بنائیں۔

اب متھیرا کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ جویریہ سعود موجود ہیں۔

متھیرا نے جویریہ سے سوال کیا کہ 'ہم کسی اور کی چیز کو کاٹ پیٹ کر اپنا بنانے کی کوشش کرتے ہیں، ایسا کیوں ہے، کیا ہم احساس کمتری کا شکار ہیں؟ یا لوگوں کو اپنی کلاس کی فکر ہے؟'

متھیرا نے منال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ'اپنا جو بھی ناشتہ ہے چاہے وہ انڈا پراٹھا، ڈبل روٹی جو بھی ہے، وہ اسٹیٹس پر لگادو ، منال اگلی بار جب بھی کسی کا اسٹیٹس چوری کرنا ہو تو اس کا کرنا جس کے فالوورز کی تعداد کم ہو، کائیلی جینر کو پوری دنیا فالو کرتی ہے اور لگایا بھی کچھ دن بعد کرو تاکہ بچ جاؤ'۔

جویریہ سعود نے اس حوالے سے کہا کہ 'آج کل لوگ بہت زیادہ اپنی کلاس کی فکر کرنے لگے ہیں، لوگ فالوورز بڑھانے اور لائیکس بڑھانے کے لیے کچھ بھی کرتے ہیں، آج کل بس سب کو وائرل ہونا ہے'۔