LIVE

فواد چوہدری نے توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر گھڑیاں بیچنے کو عمران خان کا حق قرار دے دیا

ویب ڈیسک
June 29, 2022
 

توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر گھڑیاں بیچنے کو  رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان کا حق قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جس کی گھڑی ہے وہ چاہے بیچے، پھینکے، رکھے، یا کسی کو تحفہ دے ، دوسرا کون ہوتا ہے اس سے پوچھنے والا؟

انہوں نے کہا کہ گھڑی بیچنے سے زیادہ عجیب بات ہے کہ ملک کا وزیراعظم 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرے۔

فواد چوہدری سے بار بار رپورٹر نے سیدھے سوالات کیے  لیکن وہ سیدھا جواب دینے کے بجائے ہر بار بات گھما گئے۔