LIVE

کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود نالوں کی صفائی نہ ہوسکی

ویب ڈیسک
June 30, 2022
 

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کے ساتھ اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

محکمہ  موسمیات کی جانب سے کراچی میں بارشوں کی  پیشگوئی کے باوجود شہر میں نالوں کی صفائی نہیں کی جاسکی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کے ساتھ اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے لیکن کراچی میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ تاحال حرکت میں نہیں آئی ہے اور  شہر میں نالوں کی صفائی اب تک نہیں کی جاسکی ہے۔

شہر  میں کل  41 بڑے اور 518 چھوٹے نالوں ہیں جن  میں اب تک کچرا بھرا ہوا ہے جب کہ پورا سال کے ایم سی کی نالوں کی صفائی مہم صرف نمائشی حد تک ہی محدود رہی۔

بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث شہر میں بارشوں کے دوران صورتحال ابتر ہوسکتی ہے۔

چند روز قبل 38 ملی میٹر کی بارش میں ضلع وسطی سمیت پورا شہر  بری طرح متاثر ہوا تھا۔