LIVE

’روسی صدر خاتون ہوتے تو جنگ نہ کرتے‘: برطانوی وزیراعظم کے بیان پر پیوٹن کا جواب آگیا

ویب ڈیسک
June 30, 2022
 

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کی طرف سےخاتون کے جنگ نہ کرنے کا حوالہ درست نہیں ہے: فوٹو: فائل

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے دیے گئے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے روسی صدر  ولادیمیر  پیوٹن کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کی طرف سےخاتون کے جنگ نہ کرنے کا حوالہ درست نہیں ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نےگزشتہ روز کہا تھا کہ پیوٹن خاتون ہوتے تو  یوکرین کے خلاف جنگ نہ چھیڑتے۔

اب روسی صدر پیوٹن نے بورس جانسن کو اپنے جواب میں سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کے 40 سال  پہلے کے جنگی فیصلےکاحوالہ دے دیا۔

انہوں نے  کہا کہ مارگریٹ تھیچر نے فاک لینڈ جزائر کے لیے ارجنٹائن کےخلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن کیخلاف فوجی کارروائی شروع کرنےکا فیصلہ ایک خاتون نے کیا تھا۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ فاک لینڈ جزائر کہاں اوربرطانیہ کہاں  لیکن ارجنٹائن پر فوجی کارروائی کے پیچھے تھیچرکے سامراجی عزائم تھے۔