دنیا
Time 29 جون ، 2022

پیوٹن اگر خاتون ہوتےتو یوکرین کی جنگ نہ ہوتی، برطانوی وزیراعظم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہےکہ اگر روسی صدرپیوٹن خاتون ہوتے تو  یوکرین کی جنگ نہ ہوتی۔

جرمنی کے شہر برلن میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن اگر خاتون ہوتے تو یوکرین پر حملہ ہوتا اور نہ  پیوٹن اس طرح کی پُرتشدد اور پاگل پن کی مردانہ جنگ کا آغاز کرتے۔

 برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ یوکرین پر پیوٹن کا حملہ زہریلی مردانگی کی بہترین مثال ہے۔

 بورس جانسن نے دنیا بھرمیں لڑکیوں کے لیے بہتر تعلیم اور اقتدار کے عہدوں پر خواتین کی زیادہ  تعداد ہونے پر زور دیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ سب لوگ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن پیوٹن امن کی کوئی پیش کش نہیں دے رہے۔

مزید خبریں :