LIVE

پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بندکرنےکی پابندی 9 جولائی تک ختم

عثمان بھٹی
July 02, 2022
 

فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے صوبے میں مارکیٹوں اور  بازاروں کو  رات 9 بجے بندکرنےکی پابندی 9 جولائی تک ختم کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے جاری ایک بیان میں مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9 بجے بندکرنےکی پابندی 9 جولائی تک ختم کرنےکا اعلان کیا گیا۔

 حمزہ شہبازکے مطابق فیصلےکا اطلاق پنجاب بھر میں آج سے ہوگا، پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجربرادری اور عوام کی سہولت کے لیےکیا ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 11 جولائی سے مارکیٹیں اور دکانیں دوبارہ رات 9 بجے بند ہوا کریں گی۔

خیال رہےکہ گزشتہ ماہ پنجاب میں توانائی بحران کے باعث بجلی کی بچت کے لیے مارکیٹیں رات 9 بجے بندکرنے کے احکامات جاری کیےگئے تھے تاہم عید قرباں قریب آنے کے باعث تاجروں اور شہریوں کی جانب سے پابندی ہٹانےکا مطالبہ کیا جارہا تھا۔