Time 24 جون ، 2022
پاکستان

پنجاب: بجلی بچاؤ مہم کے تحت آج صوبے بھر میں بازار بند

عید قریب آنے کے باوجود بازار بند کیے جارہے ہیں جس سے کاروبار میں نقصان ہورہا ہے: تاجر/ فائل فوٹو
عید قریب آنے کے باوجود بازار بند کیے جارہے ہیں جس سے کاروبار میں نقصان ہورہا ہے: تاجر/ فائل فوٹو

پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی بچاؤ مہم کے تحت آج صوبے بھر میں بازار بند رہیں گے۔

ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے مسلسل دوسرے روز بازاروں میں کریک ڈاؤن کیا جس دوران اوقات کارکی خلاف ورزی پر 30 دکانیں اور 10 ہوٹل سیل کی گئیں  اور دکانداروں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ادھر بجلی بچاؤ مہم کے تحت صوبے بھر میں آج بازار بند ہونے کے باعث تاجر پریشان ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہےکہ عید قریب آنے کے باوجود بازار بند کیے جارہے ہیں جس سے کاروبار میں نقصان ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں  بھی توانائی بحران کے باعث مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ریسٹورینٹس اور شادی  ہالز کے اوقات بھی محدود کردیے ہیں۔


مزید خبریں :