بجلی کی بچت کیلئے پنجاب میں بھی رات 9 بجے مارکیٹیں بند کرنےکا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی بجلی بچت پلان پر عمل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق حکومت نے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کرلی ہے، اگلے ہفتے سے پنجاب میں بجلی بچت پلان پر عمل کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بھی رات 9 بجے مارکیٹیں بندکردی جائیں گی،  پہلے مرحلے میں  یہ پابندی 2 ماہ کے لیے لگائی جائےگی، ریسٹورینٹس بھی جلد بندکرنےکی تجویز  پر غور جاری ہے۔

صدر لاہور چیمبر نعمان کبیرکا کہنا ہےکہ قومی مفاد کے فیصلوں پر ساتھ ہیں، بچت پلان پر عمل سے بجلی اور پیٹرول کی بچت ہوگی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے تمام بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مال اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

میڈیکل اسٹور، اسپتال، پیٹرول پمپ،سی این جی اسٹیشن، بیکریز  اور دودھ کی دکانوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

مزید خبریں :