LIVE

عید قریب آتےہی سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک
July 03, 2022
 

 سبزمرچ120روپےکلو اور دھنیا20روپےکی گٹھی مل رہی ہے—فوٹو فائل

لاہور: عیدالاضحیٰ قریب آتےہی سبزمصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دکاندار سرکاری نرخ کے بجائے من مانی قیمتوں میں سبزیاں اور دیگر مصالحے فروخت کررہے ہیں۔

لاہور میں پیاز 80 روپے سے 110روپےکلو فروخت ہونے لگی جب کہ ٹماٹر کی قیمتیں 100 سے140 روپے فی کلو پر پہنچ گئیں۔

لیموں بھی مہنگا ہوکر 320روپےکلو فروخت ہونے لگا، لہسن250 سے 300 روپےفی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ سبز مرچ  120روپےکلو اور دھنیا 20 روپےفی گڈی مل رہا ہے۔