LIVE

کراچی اور اسلام آباد کی خواتین پر مشتمل ٹیم نے گلگت میں روپال پیک سر کرلی

فیضان لاکھانی
July 04, 2022
 

فوٹو: دی قراقرم کلپ

کراچی اور اسلام آباد کی خواتین پر مشتمل ٹیم نے گلگت میں روپال پیک سر کرلی۔

ذرائع کے  مطابق پارس علی کی قیادت میں ٹیم نے 5ہزار 642 میٹر اونچی چوٹی کو سر کیا، روپال پیک گلگت بلتستان نانگا پربت کے جنوب میں ہمالیہ سلسلے میں واقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی ٹیم میں سونیا بابر، ثناء جمیل، حفصہ عادل، سونیا نساء  شامل تھیں۔

اس کے علاوہ 8 رکنی ٹیم میں عمارا اور ندا عامر بھی شامل تھیں۔