LIVE

شاہد آفریدی کشمیر پریمیئر لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

ویب ڈیسک
July 07, 2022
 

شاہد آفریدی کو کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے سیز ن کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ فوٹو فائل 

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سابق کپتان شاہد آفریدی کو دوسرے سیزن کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیے جانے کی تصدیق کی گئی۔

کے پی ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا شاہد آفریدی کے بطور برانڈ ایمبیسیڈر تقرری کی تقریب جیو سوپر پر براہ نشر کی جائے گی۔