LIVE

شہباز گل کی گرفتاری الیکشن چوری کرنےکی کوشش ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
July 17, 2022
 

فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے شہبازگل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ شہباز گل کی گرفتاری خوف وہراس پھیلانے اور  الیکشن چوری کرنے کی کوشش ہے۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ فسطائی حربےمؤثرثابت ہوں گے نہ ہی ہمارے لوگ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے باز آئیں گے۔

عمران خان کا کہنا ہےکہ امپورٹڈ حکومت کےسرپرستوں کو اس نقصان کا احساس ہونا چاہیے جو وہ قوم کوپہنچا رہےہیں۔

خیال رہےکہ وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ مظفر گڑھ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ شہباز گل کو نقض امن کے خدشےکے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہباز گل نے کہا کہ بغیر کسی وارنٹ کے مجھے گرفتار کیا گیا، مجھے تین گھنٹے سے روکا گیا اور 10 منٹ پہلے مجھے کہا گیا کہ آپ کو گرفتارکر لیا گیا ہے، آپ باہر نہیں جاسکتے۔