17 جولائی ، 2022
وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ شہباز گل کو نقض امن کے خدشے کے پیش نظرگرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہباز گل نے کہا کہ بغیر کسی وارنٹ کے مجھے گرفتار کیا گیا، مجھے تین گھنٹے سے روکا گیا اور 10 منٹ پہلے مجھے کہا گیا کہ آپ کو گرفتارکر لیا گیا ہے، آپ باہر نہیں جا سکتے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرے پاس ایف سی کے کوئی گارڈز نہیں ہیں، انہیں اوپرسے کہا گیا کہ مجھے الجھائے رکھا جائے، جو وکلا مشورہ دیں گے وہ لائحہ عمل اختیارکروں گا۔