LIVE

بھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنی افواج نکالے: پاکستان کا مطالبہ

ویب ڈیسک
July 21, 2022
 

مقبوضہ کشمیر میں بچے اور نوجوان روزانہ بھارتی فورسز کے تشدد کا نشانہ بنتے ہیں: منیر اکرم/ فائل فوٹو

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار بچوں کی حالت زارکا نوٹس لینے کا مطالبہ  کردیا۔

اقوام  متحدہ میں  پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچے اور نوجوان  روزانہ بھارتی فورسز کے تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین کا احترام کرتا ہے توکشمیرمیں اپنی دہشت گردی ختم کرے، بصورت دیگر کشمیر سے اپنی فوجیں نکالے۔