دنیا
Time 12 جون ، 2022

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 3 نوجوان شہید

قابض بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو ضلع پلواما میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا: کے ایم ایس. فوٹو فائل
قابض بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو ضلع پلواما میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا: کے ایم ایس. فوٹو فائل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو ضلع پلواما اور کلگام میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے اور  ضلع کلگام اور پلواما میں قابض بھارتی فورس کا آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :