دنیا
Time 08 جولائی ، 2022

مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی میں نئی روح پھونکنے والے برہان وانی کا چھٹا یوم شہادت

برہان وانی کو کشمیر کی آزادی کی نئی تحریک کا پوسٹر بوائے بھی کہا جاتا ہے۔ فوٹو فائل
برہان وانی کو کشمیر کی آزادی کی نئی تحریک کا 'پوسٹر بوائے' بھی کہا جاتا ہے۔ فوٹو فائل

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونکنے والے نوجوان حریت پسند رہنما برہان وانی کا چھٹا یوم شہادت خود داریت کے لیے مزاحمت کے عہد کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے حریت کمانڈر برہان وانی کی برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ 

15 سال کی عمر میں بھارتی فوج کے خلاف آواز اُٹھانے والے برہان وانی ایک ہونہار طالب علم تھے اور انہوں نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی جان ڈالی تھی۔

کشمیری نوجوانوں کے نزدیک برہان وانی ایک دلیر حریت پسند اور ہیرو تھے، برہان وانی کو کشمیر کی آزادی کی نئی تحریک کا 'پوسٹر بوائے' بھی کہا جاتا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برہان وانی کی جرات و بہادری کو کشمیری عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے، کشمیر کی تاریخ میں برہان وانی کو جرات اور مزاحمت کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج نے 22 سالہ برہان وانی کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں 8 جولائی 2016 کو شہید کر دیا تھا۔

مزید خبریں :