LIVE

کورونا کا شکار امریکی صدر جوبائیڈن کی طبعیت اب کیسی ہے؟

ویب ڈیسک
July 24, 2022
 

صدر بائیڈن ممکنہ طور پر کورونا کے بی اے5 ویرینٹ کا شکار ہوئے ہیں: ڈاکٹر کیون/فوٹوفائل

کورونا میں مبتلا امریکی صدر جو بائیڈن کے معالج ڈاکٹر کیون کا کہنا ہے کہ امریکی صدربائیڈن کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کیون کا بتانا ہے کہ جوبائیڈن کی کورونا علامات میں بھی اب افاقہ ہے، صدر جو بائیڈن کے پھیپھڑے صاف، آکسیجن معمول کے مطابق ہے۔

انھوں نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن ممکنہ طور پر کورونا کے بی اے 5 ویرینٹ کا شکار ہوئے ہیں۔

 یاد رہے کہ 79 سالہ امریکی صدر بائیڈن کا کچھ روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔