دنیا
Time 21 جولائی ، 2022

جو بائیڈن کا کینسر سے متعلق بیان، وائٹ ہاؤس نے وضاحت کردی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز  ایک تقریب میں کہا کہ انہیں کینسر ہے، تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس بیان کی فوری وضاحت سامنے آگئی۔ 

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں تقریر کر رہے تھے،جس میں انہوں نے اپنے آبائی علاقے کلے مونٹ کے قریب آئل ریفائنریز سے اخراج ہونے والی گیسز کے اثرات بیان کیے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ 'آئل ریفائنریز سے اخراج ہونے والی گیسز سے  مجھے اور بہت سے دوسرے افراد جن کے ساتھ میں  بڑا ہوا،کینسر میں مبتلا ہیں اور سوال کیا کہ کیوں طویل عرصے تک امریکی ریاست دیلاویئر میں  کینسر کی شرح سب سے زیادہ تھی؟'

امریکی صدر کے اس بیان کے بعد میڈیا پر جو بائیڈن کی صحت کے حوالے سے تشویش پیدا ہوگئی۔

تاہم بعد ازاں وائٹ ہاؤس کے ترجمان اینڈریو بیٹس نے واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار گلین کیسلر کی بائیڈن کے جلد کے کینسر کے حوالے سے کی گئی  ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا۔

ٹوئٹ میں کہا گیاکہ امریکی صدر جوبائیڈن عہدہ سنبھالنے سے  قبل جلد کے کینسر میں مبتلا تھے تاہم وہ اس سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر تقریر کے دوران کئی سال قبل خود میں جلد کے کینسر کی تشخیص کے  حوالے سے  بات کر نا چارہے تھے۔ 

مزید خبریں :