LIVE

سندھ حکومت کا شدید بارشوں کے باعث کراچی اور حیدرآباد میں عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک
July 24, 2022
 

کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے— فوٹو: محکمہ اطلاعات سندھ

سندھ حکومت نے شدید بارشوں کے باعث کراچی اور حیدرآباد میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور کراچی میں بھی اب تک 86 ملی میٹر سے زائد بارش ہوچکی ہے۔

سندھ حکومت نے بارشوں کے باعث کل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

عام تعطیل کے حوالے سے جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔