LIVE

کراچی: دعا کے شوہر ظہیر کی ضمانت میں توسیع

امین انور
July 26, 2022
 

پولیس کی جانب سے تاحال نئی پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش نہیں گئی اور ملزمان کے وکلا بھی عدالت میں پیش نا ہوسکے/ فائل فوٹو

کراچی کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کی ضمانت میں توسیع کردی۔

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کیس کی سماعت ہوئی جس دوران مرکزی  ملزم ظہیر اور اس کے بھائی شبیر کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی۔

پولیس  نے ملزمان ظہیر اور شبیر کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت  کے روبرو پیش کیا۔

پولیس کی جانب سے تاحال نئی پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی اور  ملزمان کے وکلا بھی عدالت میں پیش نا ہوسکے۔

عدالت  نے ظہیر اور شبیر کی ضمانت میں یکم اگست تک توسیع کردی اور کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق پر دلائل دیے جائیں۔