LIVE

سلمان خان بگ باس کے سیزن 16 کیلئے کتنا معاوضہ لیں گے؟

ویب ڈیسک
July 26, 2022
 

سلمان خان نے نئے سیزن کے لیے انتظامیہ سے 3 گنا اضافے کا مطالبہ کیا ہے: بھارتی میڈیا/فوٹوفائل 

معروف رئیلیٹی شو بگ باس کا سیزن 16 ستمبر سے شروع ہوگا جس کےلیے سلمان خان کے معاوضے سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

بگ باس انتظامیہ ہر نئے سیزن کیلئے شرکا سمیت ڈریسنگ تک میں تبدیلی پر غور کرتی آئی ہے لیکن سلمان خان اس شو کا ایک  ایسا خاص انتخاب ہیں جنہیں کبھی تبدیل نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی آگے سیزن کے لیے کوئی ایسی تبدیلی زیر غور ہے۔

 لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس بار سلمان خان بگ باس کے سیزن 16 کے لیے کتنا معاوضہ لیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 13 سال سے بگ باس سے منسلک سلمان خان نے سیزن 16 کے لیے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان نے انتظامیہ سے معاوضے میں 3 گنا اضافے کا مطالبہ کیا ہے اور وہ اٹل ہیں کہ جب تک ان کے معاوضے میں 3 گنا اضافہ نہیں کیا جاتا وہ شو کی میزبانی کی تصدیق نہیں کریں گے۔

کہا جارہا ہے کہ اگر رپورٹس درست ہیں تو بگ باس 16 کے لیے سلمان خان کا معاوضہ  1050 کروڑ روپے ہو سکتا ہے کیونکہ پچھلے سیزن میں ان کا معاوضہ  تقریباً 350 کروڑ روپے تھا۔