LIVE

نواز شریف نے پارٹی قیادت سے مرکزی حکومت چھوڑنے پر بات چیت شروع کردی

مرتضیٰ علی شاہ
July 28, 2022
 

نوازشریف کا کہنا ہےکہ حکومت میں رہنا مزید مسائل کا عندیہ دے رہا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

لندن: نوازشریف نے پارٹی قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات چیت شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کی پارٹی قیادت سےقبل ازوقت انتخابات کےآپشن پربھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ نوازشریف پی ڈی ایم رہنماؤں اور شہباز شریف سے کئی بار قبل از وقت انتخابات اور حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات کرچکے ہیں تاہم آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر نے حکومت چھوڑنے کی مخالفت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کا کہنا ہےکہ حکومت میں رہنا مزید مسائل کا عندیہ دے رہا ہے۔